انار کلی دھماکہ افسوسناک ہے، 2 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے،تحقیقات میں تمام ادارے شامل ہیں: حسان خاور

18

لاہور 20 جنوری ( اے پی پی )ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  نے مقامی ہوٹل میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی جانب سے چولستان ریلی کے ویڈیو لوگو کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ انار کلی دھماکہ افسوسناک ہے، 2 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے،تحقیقات میں تمام ادارے شامل ہیں۔

دھماکے میں پلانٹڈ ڈیوائس استعمال کی گئی، تھرٹ الرٹ پر حفاظتی اقدامات لئے جاتے ہیں ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے دیں، پلانٹڈ ڈیوائس تھی ایک گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری لی تھی لیکن ابھی تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا دہشت گردی کے معاملہ پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوجانا چاہئیے، افسوسناک واقعہ پر لواحقین کے ساتھ ہیں۔