اوکاڑہ،27 جنوری (اے پی پی): فیصل آباد روڈ پر آئل ٹینکر کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے گدھا گاڑی پر بیٹھا چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے ، بچے کی شناخت ریحان ولد ریاض کے نام سے ہوئی۔ فیصل آباد روڈ پر آئل ٹینکر کو روک کر ورثاء کے احتجاج کے باعث فیصل آباد روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے ۔











