اوکاڑہ،17جنوری )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا تحصیل دیپالپور کا دورہ انہوں نے الرحمان ویلفیئر ہسپتال ،انجمن رزاقیہ اور دارلشفقت رزاقیہ این جی او کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے الرحمان ویلفیئر ہسپتال میں قائم لیبارٹری ،آپریشن تھیٹر ،ایمر جنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ ،میڈیسن سٹور اور ڈائیلاسز یونٹ کا معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں سربراہ ادارہ دار لشفقت رزاقیہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتا یا کہ این جی او کے زیر اہتمام سکول میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ ادارہ ان یتیم بچوں کو رہائش اور مفت کھانا بھی فراہم کرتا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے این جی او کے زیر انتظام مختلف کلاس روم کا معائنہ کی اور وہاں پر زیر تعلیم طالبعلموں سے گفتگو بھی کی انہوں نے دار الشفقت رزاقیہ این جی او کی کار کردگی کو سراہا بعدازاں انہوں نے انجمن رزاقیہ کا دورہ کی انہوں نے حضرت سائیں عبد الر زاق رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے انجمن رزاقیہ کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا۔











