لاہور، 18جنوری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت لاہور شہر کی 13 مارکیٹس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس اور مارکیٹوں کا دورہ۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سی ای او ایم سی ایل سید علی بخاری ، ایم او پلاننگ ، ایم او انفراسٹرکچر ، ایم او آر اور زونز کے افسران نےبھی شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 09 زونز میں منتخب کردہ مارکیٹس کی اپ گریڈیشن کا کام کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جن مارکیٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے پیپر ورکنگ مکمل کر لیا گیا ہے ان میں لبرٹی مارکیٹ، برکت مارکیٹ، کرشن نگر مارکیٹ، شادمان مارکیٹ ، مون مارکیٹ علامہ اقبال زون اور مون مارکیٹ گلشن راوی شامل ہیں علاوہ ازیں ونڈالہ روڈ جی ٹی روڈ شاہدرہ، بیگم کوٹ روڈ، اعوان ٹاؤن ملتان روڈ، رائیونڈ روڈ ٹھوکر تا علی ٹاؤن، شالیمار لنک روڈ، گول باغ شادباغ، نشتر کالونی بازار اور کچا جیل روڈ پر بھی کام کیا جائے گا۔
کمشنر نے مزید بتایا کہ ان مارکیٹس کی اپ گریڈیشن کی منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کے عمل کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا منصوبے کی تفصیلات کے مطابق ان مارکیٹس کی اپ گریڈیشن میں ٹف ٹائل لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا اور لائٹس کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے اور تجاوزات کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
کمشنر نے بتایا کہ لاہور کی اہم ترین بڑی 14 مارکیٹوں کو ماڈل مارکیٹ بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد آغاز کر دیا گیا ہے اور اس منصوبے پر 20 کروڑ سے زائد کی لاگت کا تخمینہ لگایا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے مارکیٹس کی اپ گریڈیشن کا کام کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے شادمان مارکیٹ کا دورہ بھی کیا اور اس کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا جائزہ لیا۔











