اوکاڑہ یونیورسٹی، شعبہ زووالوجی اور ماہی پروری میں ملازمت اور کاروبار کے حوالے سے طلباء کی آگاہی کےلیے سیمینار کا انعقاد

46

اوکاڑہ،28جنودی(اے پی پی):  یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ڈیپارٹمنٹ آف فیشریز اینڈ ایکواکلچر اور ایکوا اویرنس کلب نے انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ زووالوجی کے اشتراک سے شعبہ زووالوجی اور ماہی پروری میں ملازمت اور کاروبار کے مواقعوں کے حوالے سے طلباء کی آگاہی کےلیےایک سیمینار کا انعقاد کیا  اورر بی ایس زووالوجی اور فیشریز کے طلباء کو ڈگری مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے حصول کے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔

انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ زووالوجی کے دائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد طلباء چھوٹے پیمانے پہ اپنا کاروبار شروع کرکے اچھا کما سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سجاد سرور نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ فش فارمنگ اور ماہی پروری کی تحقیق کے ذریعے اپنا زوگار چلا سکتے ہیں۔ شعبہ فیشریز کے لیکچرار ڈاکٹر ماجد حسین نے بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تناظر میں زووالوجی اور فیشریز کی ڈگری کی اہمیت اجاگر کی۔

ڈاکٹر عمرانہ عامر نے بی ایس مکمل کرنے بعد طلباء کو اعلی تعلیم کےلیے اسکالرشپ کے حصول کے حوالے سے معلومات مہیا کیں۔جس میں ڈائریکٹر فیشریز اینڈ ایکواکلچر پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔