اٹک؛ سید فیصل پرویز بخاری ایڈووکیٹ 207 ووٹ لیکر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن منتخب

81

اٹک،  08 جنوری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالا نہ انتخا بات میں سید فیصل پرویز بخاری ایڈووکیٹ 207 ووٹ لیکر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل شیخ بابر رضوان 179ووٹ حا صل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ را نا محمد استفاد علی خان 39 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے ۔ نائب صدرات کے لئے عبداللہ سمیع اللہ اعوان221ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ ان کی مدمقابل رضوانہ راجہ209ووٹ حاصل کرکے دوسرے پر رہیں۔ جنرل سیکرٹری کے لئے سردار حامدعلی خان ایڈووکیٹ 281ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر اور ارشد تاج بھٹی141ووٹ حا صل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

 انتخا بی عمل چیئر مین الیکشن بو رڈ شفقت الرحمن ممبران ملک ربنوا ز حیات ، سید دلدار حسین شاہ اور ملک رفعت حیات کی نگرانی میں مکمل ہوا 476 ممبران پر مشتمل ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میں بڑے گروپ جن کی سربراہی شیخ احسن الدین، رانا افسر علی خان ، سید عظمت علی بخاری ، ملک اسرار احمد ، شیخ وقار عظیم صدیقی کر رہے تھے اپنے حما یت یا فتہ امید واروں کے لیئے دن رات ایک کیا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ضیاء اللہ خٹک فنانس سیکرٹری احمد علی شاہ لائبریری سیکرٹری سید مستجاب حسین شاہ ، دس ممبران پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی جس میں ملک سجاد رفیق ، مس غزا لہ صدیق ، طلعت محمود ، ملک عثمان سلیم ، ملک عبدالرازق ، مس سو نیا اکبر ، ملک عمران ، سید رومان شاہ شامل ہیں بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

سورس:وی این ایس، اٹک