دیپالپور،08 جنوری (اے پی پی ): پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل بار ایسوسی ایشن دیپال پورکے انتخابات مکمل ہوگئے، وکلا نے اپنی نئی قیادت کا چناؤ کر لیا ہے، صدارتی امیدوارچوھدری محمد اکرم ٹیپو ایڈووکیٹ765 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل سید کنول رحمن بخاری ایڈووکیٹ232نے ووٹ لئے۔نائب صدر کے امیدوارسردار محمد حنیف ڈوگر ایڈووکیٹ 533ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل ریاض حسین طائر ایڈووکیٹ 288،چوھدری محمد طاہر عزیز ایڈووکیٹ نے 173ووٹ لئے اورسیکرٹری جنرل کے امیدوار علی انعام الحق کھوکھر ایڈووکیٹ532ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل پیر فیاض جہانگیر بودلہ ایڈووکیٹ 464نے ووٹ لئے۔سابق صدربار و چیئرمین الیکشن بورڈ چوھدری وحید احمدایڈووکیٹ ھائی کورٹ نے ہمراہ ممبران الیکشن بورڈ پیر طاہر معین چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،میاں ندیم احمد وٹو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،میاں فخر حیات وٹو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن دیپالپور، سید الطاف حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن دیپالپور کامیاب ہونے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیاجبکہ جوائنٹ سیکرٹری شفیق احمد حسین شیزاری ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری سونیاانور بھٹی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام 5بجے تک جاری رہا۔پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اورنعرے لگا کر جشن منایا جبکہ ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائیں۔
سورس:وی این ایس، دیپالپور











