ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیالکوٹ  کا چیف آفیسر زبیر وٹو کے ہمراہ بارش کے دوران شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ

52

سیالکوٹ۔7جنوری  (اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیالکوٹ عبد الروف  نے  چیف آفیسر زبیر وٹو کے ہمراہ بارش کے دوران شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ  کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے  بارشی پانی کے نکاس کیلئے دارہ آرائیاں اور کیپٹل روڈ پر ڈسپوزل سٹیشنز چیککرتے ہوئے سینی ٹیشن سٹاف کوہدایات جار ی کیں ۔  اس موقع پر ایکسین ایم سی ایس عاصم چوہدری اور چیف سینٹری انسپکٹر مستنصر عباس بھی موجود تھے ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایس عبدالرئوف مہر نے کہاکہ بارشوں کے آغاز سے ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ سینی ٹیشن کوپوری طرح متحرک کردیا گیا ہے ، شہر بھرکے 9ڈسپوزل سٹیشن فنکشنل ہیں جبکہ سیکر اور ایکسی ویٹرز کی مدد سے سیوریج لائن کی بارش کے دوران ہی صفائی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ بارشی پانی کسی جگہ پر جمع نہ ہواور بارش کے ساتھ ساتھ نکاس ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے اس ضمن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سیالکوٹ پوری طرح متحرک ہیں ، شعبہ سینی ٹیشن کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام بارش کے دوران فیلڈ میں جاری کام کی نگرانی کریں گے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ  شہر میں کسی بھی جگہ بارشی پانی جمع نہ ہواور شہریوں کو اس ضمن میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔