لاہور 4 جنوری( اےپی پی ) :گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بر طانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ڈنییل ہینن کے ہمراہ مشتر کہ پر یس کانفر نس میں پاکستان کی75سالگرہ کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کر نے کے کیلئے انکا مجسمہ لندن میں نصب کر نے کا اعلان کرد یا‘مجسمہ کے تمام اخراجات بر طانیہ میں مقیم ڈاکٹر ناصر اعوان اور بز نس کیمونٹی کے انکے دیگر دوست بر داشت کریں گے۔ جبکہ ڈنییل ہنان نے پاک بر طانیہ تجارت کے فر وغ کے لیے مزید اقدامات اور دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کی یقین دہانی بھی کروادی۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بر طانیہ کے بھر پور تعاون پر انکا شکر یہ اداکر تاہوں اور ڈنییل ہینن نے پاکستان اور برطانیہ کے در میان تجارت کے فروغ کے لیے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔











