لاہور 4 جنوری( اےپی پی ) : گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بر طانیہ کے بھر پور تعاون پر انکا شکر یہ اداکر تاہوں اور ڈنییل ہینن نے پاکستان اور برطانیہ کے در میان تجارت کے فروغ کے لیے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
گور نر نے مزید کہا کہ بر طانیہ میں گاندھی سمیت دیگراہم شخصیات کے مجسمے لگے ہوئے ہیں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لندن کے کسی اہم مقام پر قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا ڈنییل ہینن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بر طانیہ ہاؤس آف لارڈ ز جلد یہ مجسمہ لگانے کی باقاعدہ منظوری دے گی-











