بورے والا، 14 جنوری (اے پی پی): ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کیجانب سے بورے والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس دوران انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں جا جا کر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو سفر کی پریشانی سے بچا کر انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف و بروقت انصاف کی فراہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجھک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوامی شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل بورے والا فرحت رسول، سرکل بوریوالا کے ایس ایچ اوز، سول سوس
سورس : وی این ایس، بورے والا