بہاولنگر، یکم جنوری (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ظہیرعباس چٹھہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں اورخدمات میں بہتر ریسپانس کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں میں منعقد کی گئیں جہاں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔
کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سیدعثمان منیر بخاری، متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا۔
سورس: وی این ایس، بہاولنگر











