تھرپارکر،28 جنوری (اے پی پی ): تحصيل ڈاہلی کے گاٶں بگل کے قریب جنگل میں اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ نے قریب مویشی کے باڑے کو لپیٹ لیا۔ جس کی وجہ سے باڑے میں موجود بکریوں کے 50 بچے، 50 من گوار کا اناج اور مویشی کا چارہ جھلس گیا۔ گاٶں والوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔











