جلالپورپیروالا :گورنمنٹ سکول ٹیچر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام  کیا گیا

125

جلالپورپیروالا، 18 جنوری ( اےپی پی):جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے موضع بمب میں گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر ملک محمد رفیق لائل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سکول میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب جام آفتاب حسین،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ جاوید رفیق سمیت ایجوکیشن آفیسران، اساتذہ اور طلبا نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ جاوید رفیق کا کہنا تھا کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا اس کی طرف سے تعلیم و تربیت کا کام جاری رہتا ہے اساتذہ کے ادب و احترام کئی نسلوں تک یاد رکھا جاتا ہے ایک استاد سے بڑھ کر کوئی عہدہ نہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب جام آفتاب حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لیے خوشی کا مقام ہے کیونکہ میں نے اپنی تعلیم کا آغاز اسی سکول سے کیا تھا اور سکول کے ریٹائرڈ ہونے والے استاد و دیگر اساتذہ محمد قاسم زاہد ،ملک محمد نواز گھلو سے میں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اس ادارے کی تعمیر و ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا سکول کے ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر محمد رفیق لائل کا کہنا تھا کہ آج اس عزت افزائی پر بہت خوشی ہوئی اور اپنے استاد ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔