جیکب آباد،08 جنوری (اے پی پی): پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس پکٹ پر حملے کرنے والے ملزم کو راکٹ لانچر سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ میرانپور پولیس نے پکٹ چاچڑ پل پر چیکنگ کے دوران ملزم ضمیر ولد میھر خروس کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم کے قبضے سے راکٹ لانچر کے چار بارودی گولے اور 4 فیوز برآمد کرلیے گئے،ملزم ضمیر خروس اپنے ساتھیوں انعام یافتہ ڈکیت علی جان ملغانی، اشتہاری ڈکیت ہاشم ملغانی اور سوھنو اڈھو کے ساتھ مل کر پولیس چوکیوں اور پولیس موبائیلز کے اوپر حملہ کرنے کی پلاننگ کررکھی تھی۔
ناکہ بندی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی پر وہ نہ رکے اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزم ضمیر خروس بوری میں چھپائے ہوئے بارودی گولوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکے موٹر سائیکل سوار ملزم سوھنو ولد نمن اڈھو فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کے وہ یہ بارودی گولے اور فیوز ڈکیت علی جان ملغانی سے بلوچستان سے لے کر ملزم ھاشم ملغانی تک پہنچا رہے تھے،گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سورس: وی این ایس، جیکب آباد











