حکومت دسمبر 2022 تک ای کامرس تجارت کا5 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی

23

کراچی۔19جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دسمبر 2022 تک ای کامرس تجارت کا 5 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو این ای ڈی یونیورسٹی میں این آئی سی کے ساتھ اسٹارف اپس سیشن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئی کہی ۔ عون عباس بپی نے کہا کہ ای کامرس پوری قوم کو مزید ترقی دینے میں مدد دےسکتی ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے نوجوانوں کو ای کامرس سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی ) کے تعاون کی تعریف کی ۔عون عباس بپی نے کہا کہ مزید این آئی سی قائم کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے سٹارٹ اپس کے سرپرستوں کو ان کے تعاون پر بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ایک چیلنج ہے لیکن جلد حالات میں بہتری آئے گی۔قبل ازیں شرکاء کے حوصلہ افزائی کے لئے اسٹارٹ اپس نے اپنی کامیاب کہانیاں شرکاء کے ساتھ شیئر کیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عون عباس بپی نے بھی ان کی تعریف کی۔