لاہور 4جنوری(اے پی پی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداورچیف پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اجلاس ہوا ۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسزاور وباء پرقابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات پر بریفنگ دی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس بلانے کا بنیادی مقصدڈینگی پرمکمل قابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات کاجائزہ لیناہےاور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے جنوری کے پہلے ہفتے میں ہی تمام محکمہ جات کو آن بورڈ لے لیاگیاہےتمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر اجلاس بلاکرڈینگی پرمکمل قابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیں آئندہ سیزن میں ڈینگی کو سرنہیں اٹھانے دیں گےڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز سیکرٹری صحت کی جانب سے پیش کئے گئے ونٹر پلان پر عمل کریں ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ڈی ایچ اے لاہورسے ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئےرواں سال کوشش ہوگی کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کوروکاجاسکےڈینگی کے تدارک کیلئے انسدادی سرگرمیوں کی تھرڈپارٹی ایویلوایشن بھی کروائی جائے گی کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزنئی ہاؤسنگ سکیموں میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کولازمی یقینی بنائیں ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ اجلاس طلب کیاجائے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ برس کے تجربے کو مدنظرکھتے ہوئے انسدادڈینگی سرگرمیوں کا آغازجلداز جلدکیاجائےگا اور سرویلنس کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کی تلفی پرخصوصی توجہ دی جائےگی تمام محکمے ڈینگی کے حوالہ سے جاری گائیڈلائنزپرعمل درآمد یقینی بنائیں انسدادڈینگی کے حوالہ سے محکمہ اوقاف، سپورٹس اور آبپاشی کے کام کی تعریف کی گئی علاوہ ازیں اگلے دوروزمیں سکولوں میں سپرے کاکام مکمل کرلیاجائے گا اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیزکو ڈینگی ایس اوپیز پرعملدرآمد کاہر حال میں پابندبنایاجائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،ایڈیشنل کمشنرلاہور،ڈپٹی کمشنرلاہور،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیراور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزنے بھی شرکت کی۔











