حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے؛وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

24

لاہور، 8جنوری (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر حامد یار ہراج نے ہفتہ  کو یہاں  ملاقات کی۔ملاقات  میں  گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنے فرائض محنت سے سرانجام دیں گے۔ حامد یار ہراج نے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرٹ او رشفافیت کے کلچر کو فروغ دیاہے، سابق دور میں حکومتی سطح پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، ماضی کی حکومت میں منصوبوں میں شفافیت کو نظرانداز کیاگیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ہر منصوبہ میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 برس میں عوام کو ریلیف دیا ہے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔

سورس:وی این ایس،  لاہور