لاہور؛گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ، مہنگی   چینی  فروخت کرنے پر  03 دوکاندار  گرفتار

40

لاہور، 8 جنوری(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد  نے  انار کلی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا  اور  مختلف دکانوں اور سٹوروں پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ 100 روپے فی کلو گرام چینی فروخت کرنے والے 03 دکان داروں کو گرفتار کیا گیا اور ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا گیا۔

 ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ  نے کہا  کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی پیروی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ گراں فروشی کا تدارک ہو اور صارفین کو سستے داموں چینی کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔

سورس:وی این ایس، لاہور