حیدرآباد، 16 جنوری (اے پی پی ):لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں آج مختلف انڈرگریجویٹ ڈگریوں اور ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے کے لیے پری ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان میں کل 2900 طلباء نے شرکت کی۔ لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کی نگرانی کی۔وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی نے مختلف نئے ڈگری اور ڈپلومہ پروگرامز شروع کیے ہیں جو طلبہ کے لیے ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنے کیرئیر کو محفوظ بنانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ فزیوتھاپی، فارمیسی،نرسنگ،بائیومیڈیکل انجینئرنگ،اور میڈیکل ٹیکنالوجی کی 495 سیٹ پر 2900 امیدوار نے شرکت کی۔انٹری ٹیسٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کووڈ19 کے ایس او پیز کے مطابق انتہائی سخت کئے گے ، سیکورٹی انتظامات کے لیے پولیس اور یونیورسٹی سیکورٹی اہلکاروں مقرر کیا گیا تھا۔
سورس:وی این ایس, حیدر آباد