حیدرآباد، 12 جنوری (اے پی پی): جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے سندھ اسمبلی میں پاس کردہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری کراچی دھرنے کی حمایت میں مارکیٹ چوک، اناج مارکیٹ پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ و سابق ایم اپی عبدالوحید قریشی، نائب امیر عبدالقیوم شیخ اور تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلدیات کے منتخب عوامی نمائندوں کو آئینی اختیار دینے کی بجائے بلدیاتی ترمیم کے ذریعے بے اختیار کر دیا ہے، سندھ اسمبلی کے باہر حقوق کراچی اور بلدیاتی کالے قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جماعت اسلامی کی یہ تحریک سندھ کے تمام مظلوم ومحکوم لوگوں کی تحریک ہے جو عوام کے حقوق اورمسائل کے حل تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سندھ کے مسائل اورعوام کے حقوق کے لیے نہ صرف ہرفورم پرآواز اٹھائی ہے، پیپلزپارٹی برسراقتدار ہے مگر آج صوبہ سندھ کھنڈر،غربت وافلاس،بدامنی اورتباہی کا منظر پیش کرہا ہے، جماعت اسلامی اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہے، ہماری تحریک ہر شہری کے لیے ہے،پیپلزپارٹی کو اگر عوام کا خیال ہے تو یہ فوری طور پر کالا قانون واپس لے۔
تاجر رہنما وں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام اور تاجروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ، بلدیاتی کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد قابل تحسین ہے ، پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام اور تاجروں کا جینا محال کر دیا ہے لاک ڈاﺅن کے دوران پہلے ہی تاجرپریشانی میں مبتلا ہیں ، معیشیت تباہ ہو چکی ہے ، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں لیکن حکومت شہریوں کا حقوق بھی چھیننا چاہیتی ہے تاجر برادری جماعت اسلامی کے ساتھ ہے ۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان،تاجر رہنما اعظم چوہان، صدر اناج منڈی حاجی ہارون ، صدر ریشم بازار محمد آصف، صدر چاندنی موبائل مارکیٹ امین میمن، صدر لوہار بازار حاجی رفیق قادری، صدر حیدرآباد تاجر اتحاد محمود راجپوت ، جمعیت علماءاسلام (س) کے حافظ ارمان چوہان امراءزونز و کارکنان سمیت تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











