درخت انسانی صحت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کےلئے بہت ضروری ہیں: لیاقت علی چٹھہ

25

مظفرگڑھ ،27 جنوری  (اےپی پی): کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کی وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت  ڈپٹی کمشنر کمپلیکس مظفر گڑھ میں شجرکاری مہم ،کمشنر ڈی جی خان نے فائیکس کا پودا لگایا۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ملک کو سرسبز و شاداب بنانےاور استحکام پاکستان کے  لئے خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور موجودہ حکومت کا کلین اینڈ گرین مہم پر فوکس ہے۔  شجرکاری مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو شامل کیا جائیگا،کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ درخت انسانی صحت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کےلئے بہت ضروری ہیں۔