“دیوار احساس” صحیح معنوں میں ریلیف کا ذریعہ بن گئی،200 سے زائد شہریوں میں گرم شالیں تقسیم کی گئیں

74

ملتان،18 جنوری(اے پی پی):”دیوار احساس” صحیح معنوں میں ریلیف کا ذریعہ بن گئی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سےدو سو سے زائد شہریوں میں گرم شالیں تقسیم کی گئیں اور عامر کریم خاں نے ایم پی اے سبین گل کے ہمراہ نادار مرد و خواتین میں کپڑے بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر  عامر کریم خاں نے کہا کہ دیوار احساس کے ذریعے غریبوں کی امداد کی کوشش کی،احساس بازار اور دیوار احساس کے بعد احساس دستر خوان بھی قائم کردیا ہے اور کہا کہ  عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مخیر حضرات کا ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون حاصل ہے اور کہا کہ دیوار احساس پر بلاتفریق ملبوسات کی تقسیم جاری رہے گی۔