گلیات، 18 جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت گلیات میں سڑکوں کی بحالی اور ممکنہ برف باری کی صورت میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن نے گلیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جی ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جی ڈی اے نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کو گلیات میں برف باری کے دوران تمام سڑکوں کی بحالی، سیاحوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، کنٹرول روم کے قیام، واش رومز کی صفائی اور سیاحوں کو ہمہ وقت رسائی،انٹری ایگزیٹ پوائنٹس پر کتابچوں کی تقسیم، گاڑیوں کی چینز کی کم قیمت پر فراہمی، مارکیٹس میں اشیاء خوردونوش کی ہمہ وقت فراہمی، ریٹ لسٹ پر عمل درآمد، کو یقینی بنانے کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل ڈائریکٹر جی ڈی اے،ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو، ریسکیو ایمرجنسی آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کے ہمراہ گلیات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم کا جائزہ لیا اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، انہوں نے سڑکوں کی بحالی، مارکیٹس اور بنیادی مرکز صحت تک کے راستوں اور سیاحوں کی واش رومزتک کے راستے کلیئر کروانے کی ہدایت کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے ریسکیو سروسز سینٹر اور پولیس سٹیشن باڑیوں تک کا معائنہ بھی کیا اورسروسز کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر جی ڈی اے،ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن اوردیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔











