لاہور 17 جنوری ( اے پی پی ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قران مجید کی سکولوں میں پڑھائی کا قانون پاس کیا گیا ہے پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبا کو قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا چھٹی سے باہویں تک کے طلبا کو قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گاپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکولوں میں طلبا کو قرآن پاک بطور لازم مضمون پڑھایا جائے گاتمام نجی سکولوں سے درخواست ہے کہ بچیوں کے لئے سکارف یا ڈوپٹے کو اور طلبا کے لئے ٹوپی کو یونیفارم میں شامل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم کو کریکولم کا حصہ بنایا گیا ہے یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ہمارے بچوں کو تفصیلی طور پر قرآن پاک کی تعلیمات کا مکمل علم ہو قرآن مجید کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک لاکھ اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سکولوں کی بندش کے حوالے کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے سرکاری و نجی سکولوں کے 100 فیصد اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے ویکسینیشن مہم کی کامیابی میں محکمہ صحت پنجاب کے مکمل اور بھرپور تعاون کے لئے شکر گزار ہیں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو آدھی تعداد میں سکول بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہمارے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے۔