سکھر،23جنوری(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گندم سستی اور سندھ میں گندم مہنگی کیوں ہے، سندھ میں بیشتر شوگر ملز اور فلور ملز زرداری اور اسکی مافیا کی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چار پانچ دہائیوں سے زرداری کی حکومت رہی، سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس زرداری گیا اور ہم سے تین سال کا حساب مانگا جارہا ہے، میں حیران ہوں کہ کیسے کیسے نمائندے آگئے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر صرف جھوٹ بولتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ بیٹھنے کا دل نہیں چاہتا۔
علی حیدر زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوئی، نہ کوئی موٹر وے بنا، سندھ میں پانچ ہزار اسکول بند کررہے ہیں، اتنے سالوں سے انکی تنخواہیں جاری ہورہی تھیں کہاں گئیں،کراچی سکھر ، شکار پور،جیکب آباد، گھوٹکی میں کوئی کام نہیں کیا گیا، آنے والے الیکشن میں انکا صفایا ہونے والا ہے، یہاں میٹر ریڈر شاہ ڈبل شاہ بیٹھے ہیں، جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ بھٹو صاحب نے دیا تھا ،زرداری اس نظریے کو بیچ رہا ہے، تحریک انصاف کا نظریہ خودی ہے، چور ڈاکووں کے سردار آصف زرداری سے مقابلہ ہے۔
سورس:وی این ایس، سکھر