سکھر؛ 100سے زائد غریب ،مستحق ،معذور مرد خواتین میں راشن بیگ ، ویل چیئر سائیکل اور گرم کمبل تقسیم

43

سکھر،13جنوری(اے پی پی ): محکمہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پروگرام ڈبلیو ڈی او کے تحت اور تبسم فاونڈیشن کے تعاون سے 100سے زائد غریب ،مستحق ،معذور مرد خواتین میں راشن بیگ ، ویل چیئر سائیکل،گرم کمبل تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خاص سید زیرک شاہ تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے قلبی سکون اور اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، ہم سب کو چاہیے کہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصطفی علی جاگیرانی ،تبسم فاونڈیشن کی چیئر پرسن عائشہ تبسم سمیت سابق یوسی چیئرمین محمد شفیق پیرزادہ و دیگر نے شرکت کی۔