سکھر،01جنوری(اے پی پی) : 2022کا سورج نئی امید اور نئی خوشیوں کے ساتھ طلوع ہوگیا ہے کہ یہ سال پاکستان کیلئے اچھا سال ثابت ہو ، ہر مشکل اور مصیبت کا اس ملک سے خاتمہ ہو، نئے سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مساجد میں نمازفجر کی ادائیگی کیلئے آنے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، ہر مشکل اور ہر مصیبت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے نفرت کا خاتمہ ہوگا اور اپنے ارض پاک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔2022 کے تمام غم، دکھ اور پریشانیاں بھلا کر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
سورس : وی این ایس، سکھر











