سکھر،26جنوری(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح سکھر شہر اور ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا ہے ،پولیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی، تین دن کے دوران بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور باقی دودن کیچ اپ ڈے کے طور پر ہونگے،ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف عمل ہیں۔











