سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری، 13 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

52

سکھر،11جنوری ( اے پی پی ): ایس ایس پی عرفان علی سموں کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 13 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے۔

 ایس ایچ او روہڑی نے مغفی اطلاع پر حدود کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں جس کے دوران منشیات گٹکا ، جواریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن میں ملزمان کامران گوری سے گٹکا ماوا مین پڑی سمیت دیگر مضر صحت اشیاءبرآمد کیں۔جوا میں ملوث ملزمان میں سجاد علی ، ریاض میرانی ، فضل شیخ سے تاش کے پتے، جوا کی دیگر اقسام کی گیمز سمیت متعدد موبائل و نقدی برآمد کی گئی۔

ایس ایچ او  اے  سیکشن سکھر جہانگیر مہرنے حدود میں کارروائی کی۔ منشیات فروش ملزم فرقان منگی گرفتار، منشیات گٹکا برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس ایچ او ایئرپورٹ نے اطلاع پر حدود میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، منشیات چرس اور جواریوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتارلیا گیا اور ان پر مقدمات درج کئے گے۔

 ملزمان دیدار چوھان اور ممتاز چوھان سے 2350 گرام چرس برآمد،جوا میں ملوث ملزمان مشتاق شیخ ، اختر ، ضیاءرحمان ، وحید علی ، گیان اوڈ سے دوران چھاپہ جوا کی مختلف اقسام کی گیمز سمیت متعدد موبائل و نقدی برآمد کی گئی، ایس ایچ او سی  سیکشن سکھر نے حدود میں کارروائی کی۔ منشیات فروش ملزم احمد کھوسو کو گرفتارکیا گیا۔ منشیات گٹکا مین پڑی برآمد کی گئی اور مقدمہ درج کیا گیا۔