سیالکوٹ 18جنوری (اے پی پی ): ریجنل ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ سید کمال عابد نے انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ ضلع سیالکوٹ کے ہیڈ کوارٹر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے اسٹیشن اور گاڑیوں کی انسپیکشن کروائی۔ اس موقع پر ریسکیورز نے پریڈ کا عملی نمونہ پیش کیا جس کی کمانڈLFRعبید اللہ نے کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف کی یونیفارم، ظاہری حالت، ریکارڈ، گاڑیوں کے آلات اور اسٹیشنز کی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر کنٹرول روم کے ریکارڈ بھی چیک کیا۔ انسپیپکشن ٹیم کے میمبر محمد صفیان، عمران سلیمی، محمد فیصل بھی ہمراہ موجود تھے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورزکی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔ ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے کہا کہ سروس کے معیار کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی طرح جوش و جذبہ سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر نوید اقبال نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیورز اسی جوش و جذبہ کے ساتھ عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہیں گے۔











