صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا دوسراسینڈیکیٹ اجلاس

44

لاہور،12جنوری (اے پی پی):ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے دوسرےسینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق،ایم ڈی پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، پروفیسرساجدمقبول،اراکین پنجاب اسمبلی اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے صدربنک آف پنجاب ظفرمسعودودیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزنے اجلاس کے دوران ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پہلے سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کو منظورکرلیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے رولزاینڈریگولیشن پر بھی تبادلہء خیال کیاگیا۔وزیر صحت نے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی تعمیر کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں سٹیشنری،پرنٹنگ،جنرل سٹورکے سامان،لیبارٹری کٹس اورڈیجیٹل ایکسرے فلمزخریدنے کی اجازت دے دی گئی اس کے ساتھ ساتھ نیونیٹولوجی کے دوسرے یونٹ کے قیام کیلئے الیکٹرومکینیکل سامان،آئی ٹی ودیگرضروری طبی سامان کی خریداری کی بھی اجازت دے دی گئی ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی پیڈیاٹریکس اور نیونیٹالوجی میں چیئرپرسنز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں جدید ریسرچ پر کام ہوگاآئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت کو بروقت تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چلڈرن ہسپتال کوروناکے دوران بھی معصوم بچوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہاہےاور بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں جدید ریسرچ پر بھی توجہ دی جارہی ہے