ڈویژن میں آٹے، چینی کی کوئی قلت نہیں ہے: ڈاکٹر ارشاد احمد

17

ملتان12جنوری(اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیائی  خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں آٹے، چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔دودھ کی قیمت فکس کرکے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔ فرد، گرداوری، کسان کارڈ کے بغیر ہرگز کھاد فراہم نہیں کی جائے گی۔مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد، گرداوری لازم کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک کرے۔ کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں کھاد کے 301 سرٹیفائڈ ڈیلز، 288 فیئر پرائس شاپس فعال ہیں۔ 1ہفتے میں 1021 چھاپے، 4 مقدمات درج،1لاکھ58ہزار روپے جرمانہ،1 شخص گرفتار کیا گیا ،دودھ ملاوٹ، گرانفروشی کیخلاف5 ایف آئی آر، 8 افراد گرفتار، 1لاکھ70 ہزار جرمانہ کیا گیا۔احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ڈویژن کی 495 یونین کونسلوں میں 10781 کریانہ سٹور رجسٹر کئے جاچکے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 12425چھاپے مار کر 81 افراد گرفتار کئے۔ 26 مقدمات درج کرواکر22 لاکھ75ہزار2سو روپے جرمانہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دی بعدازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کھاد مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے بات چیت کی۔انہوں نے سبزی منڈی کا دورہ کیا، اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ شمس آباد، رشید آباد مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر اشیاءخوردونوش کی قیمتیں، پرائس کنٹرول لسٹ ڈسپلے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل بابر سلمان بھی ہمراہ تھے۔