بزدار حکومت جدت کی راہ پر تیزی سے گامزن،وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب میں جیلوں کی سولرائزیشن کا آغاز

28

لاہور12،جنوری(اے پی پی):بزدار حکومت تیزی سے صوبے کو ترقی کی راہ پر آگے لے جارہی ہے ایک نئے منصوبے کے مطابق پنجاب کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے 35 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔وزیراعلیٰ آفس میں سولر پاور پلانٹ لگانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے ان  کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں کو انرجی سروس کمپنی ماڈل کے تحت سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گامحکمہ جیل خانہ جات، پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی اورٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کے مابین جیلوں کو انرجی سروس کمپنی ماڈل کے تحت سولرائزڈ کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں،سولرائزیشن سے جیلوں میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی جیلوں میں بجلی کے بلوں کی مد میں ادا کی جانے والی خطیر رقم کی بچت ہوگی سولرائزیشن سے جیلوں کے سیکیورٹی امور میں بہتری آئے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جیلوں کے ساتھ ساتھ صوبہ میں یونیورسٹیوں کی سولرائزیشن کے پروگرام کا بھی آغاز ہو چکا ہےجبکہ دیگر تعلیمی اداروں کی سولرائزیشن کا عمل جاری ہےجنوبی پنجاب کے دور افتادہ سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایم او یو پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر جاوید اور پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمان نے دستخط کئے اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے