لاہور۔19 جنوری ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،انچارج پولیوپروگرام پنجاب سندس ارشاداور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران 24سے28جنوری تک شروع کی جانے والی انسدادپولیوکی صوبائی مہم کے اقدامات کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران انسدادپولیومہم کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 24تا28جنوری تک پنجاب کے نواضلاع میں انسدادپولیوکی صوبائی مہم کے دوران معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔نواضلاع میں لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،ملتان،مظفرگڑھ،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان،راجن پوراور میانوالی شامل ہیں میانوالی میں اس مہم کا انعقاد منتخب شدہ یونین کونسلزمیں کیاجائے گا پانچ روزہ انسدادپولیومہم کے دوران سوفیصدہدف کو حاصل کیاجائے گا گزشتہ14ماہ کے دوران پولیوکاایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا اگلے دوسال پولیوکے نمونے منفی آنے پر انشاء اللہ پاکستان کو پولیوفری بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسدادپولیومہم کے دوران60ہزار سے زائد پولیوورکرزفرائض سرانجام دیں گے مہم کیلئے تمام فرنٹ لائن پولیوورکرزکو کوویڈ19ایس اوپیز،پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پرباقاعدہ تربیت دی گئی ہےپنجاب کو پولیوفری بنانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان اور ڈیرہ غازی خان نے گزشتہ تمام انسدادپولیو مہمات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیاہےحکومتی اقدامات کے باعث ملک بھرمیں پولیوکے کیسزمیں واضع کمی آئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان خصوصاپنجاب کو پولیوفری بنانے کیلئے انتظامیہ کوپہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی انسدادپولیو مہم کے دوارن پانچ سال سے کم عمرکے تمام بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گےوالدین سے اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کرتے ہیں حکومت والدین کی مددکے بغیرپاکستان کو پولیوفری نہیں بناسکتی پولیوورکرزکے انسنٹوکیلئے سمری بھیجنے پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ کو شاباش دیتی ہوں۔ڈ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ویکسی نیشن کے عمل کومزید تیزکرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ لاہورکی52فیصدآبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں لاہوراورفیصل آبادمیں ویکسی نیشن کی مہم31جنوری تک جاری رہے گی پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کے ڈیٹاکومرتب کیاجائے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کاؤنٹرزواضع جگہ نصب کئے جائیں۔











