نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

20

لاہور، 19 جنوری(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے ملاقات کی۔ اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے۔ نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب میں ترقی کی نوید ثابت ہوگا۔ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی۔نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ شب و روز محنت اورعرق ریزی سے تیار کیا گیاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویلج کونسل اورنیبر ہڈ کونسل کے ذریعے مقامی سطح پر مسائل کا فوری ادراک ممکن ہوگا۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بلدیات کے ذریعے تبدیلی لانے کا ویژن قابل تحسین ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے جلد انعقاد پرمتفق ہیں۔