صوبے بھر میں  سپیشل اکنامک اور ٹیکنا لوجی   زونز کا جال  بچھایا جا ریا ہے: حسان خاور

52

لاہور 18 جنوری ( اے پی پی ) معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں سپیشل اکنامک اور ٹیکنا لوجی زونز کا جال  بچھایا جا ریا ہے انہوں نے کہا کہ زیرو این او پالیسی کے ذریعے سرخ فیتے کا خاتمہ، سپیشل اکنامک اور ٹیکنالوجی زونز کے قیام سمیت لاہور ٹیکناپولس پر کام کے آغاز سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملی ہے۔ تربیت یافتہ افرادی قوت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹیوٹا اس حوالے سے خاطر خواہ کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹیوٹا نے فیس بک کے فلیگ شپ پروگرام (She Means Business) کے تحت تین سو خواتین کو تربیت فراہم کی ہے اور مزید دس ہزار خواتین کو تربیت یافتہ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر مری سانحہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انکوائری کمیٹی تمام پہلوؤں کی جامع چھان بین کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین ہونے کے بعد انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔