جس حکومت کے ماڈل سے مریم نواز واقفیت رکھتی ہیں, پاکستان میں اب اس طرح کی حکومت نہیں ہے:  حسان خاور

16

لاہور 18 جنوری ( اے پی پی ) معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جس حکومت کے ماڈل سے مریم نواز واقفیت رکھتی ہیں, پاکستان میں اب اس طرح کی حکومت نہیں ہے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں جمہوری حکومت کا نقشہ تبدیلی کی جانب گامزن ہے جسے دیکھنے کے لیے ن لیگ کو شاہی عینک اتارنا پڑے گی۔ آج پاکستان تحریکِ انصاف قومی سطح پر تین ڈیمز بنا رہی ہے؛ پنجاب میں چار ڈیمز پر کام ہو رہا ہے؛ 360 ارب کے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پیکج سے ہر ضلع ترقی کی جانب گامزن ہے، اور چار سو ارب کی لاگت سے ہیلتھ کارڈز کے ذریعے تمام خاندانوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ۔