ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک میٹریل کو استعمال میں لا کر سڑکیں بنانے کا منصوبہ کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد

41

 

لاہور، 12جنوری (اے پی پی): ڈپٹی کشمنر  لاہور  عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک میٹریل کو استعمال میں لا کر سڑکیں بنانے کے  منصوبے پر اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسلام آباد  سے آئے ہوئے ایکسپرٹ ڈاکٹر وقاص چیمہ نے تار کول میں پلاسٹک کو مکس کرکے سڑک بنانے کے حوالے سے ڈی سی لاہور  کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 نئی تحقیق کے مطابق سڑک کی تعمیر کے لیے آٹھ قسم کا پلاسٹک  استعمال  ہوسکتا ہے ۔ایکسپرٹ نے بتایا کہ پلاسٹک  کو صاف خشک کرکے اس کو پائیدار بنایا جائے گا جسکو سڑک کی تعمیر کے لیے  استعمال  کیا جائے  گا ،5ٹن پلاسٹک  کو ایک کلو میٹر کی سڑک کی تعمیر  میں  استعمال  کیا جا سکتا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور  میں روزانہ  ایل ڈبلیو  ایم سی تقریباً  20 ٹن پلاسٹک  کو اکٹھا کرتی ہے اور 95فیصد تارکول اور 5 فیصد پلاسٹک  کو استعمال میں لا کر پائیدار سڑک کو تعمیر کیا جائے گا۔انہوں  نے   ڈاکٹر وقاص چیمہ کو جی ایم پلاننگ  ایل ڈبلیو  ایم سی کے ہمراہ  پلاسٹک  کولیکشن پوائنٹس  کا دورہ   کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک بنانے کے لئے پلاسٹک مٹیریل کو استعمال میں لایا جانا ایک یونیک آئیڈیا ہے اور بطور پائلٹ پروجیکٹ ایک کلو میٹر سڑک بنائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا استعمال شدہ پلاسٹک مٹیریل سے سڑکیں بنانے کا منصوبہ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  جنرل شاہد عباس کاٹھیا , ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ فرحان رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک  ریلیشن عمران مقبول اور دیگر شرکت کی۔