ملتان 12 جنوری(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر نے نشتر ہسپتال پناگاہ،وومن سنٹر اور اولڈ ایج ہوم کا معائنہ بھی کیا اور ڈی جی سوشل ویلفئیر کی نشتر پناہ گاہ کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بے گھر افراد کیلئے پناگاہ کا منفرد منصوبہ شروع کیا ہے اور کہا کہ نشتر ہسپتال میں صوبے کی پہلی باضابطہ پناہگاہ بنائی جارہی ہے اور انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات میسر ہیں ڈی جی سوشل ویلفئیر نے کہا کہ وومن سنٹر اور گہوارہ سنٹر سمیت سوشل ویلفئیر کے اداروں کو مستحکم کرنا ہدف ہے۔











