ضلع کرم میں برفباری جاری،  موسم سرد ہو گیا، سیاحوں کا رش

158

پاراچنار،23جنوری(اے پی پی):ضلع کرم میں برف باری کے بعد سے علاقے میں موسم سرد ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں سے سیاحوں نے پاراچنار کا روح کرلیا ہے، اپر کرم کے سیاحتی مقامات زیڑان،میکئے،ملانہ ،لقمان خیل شلوزان،پیواڑسیمت سنٹرل کرم میں سیاخ اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور ساتھ ساتھ سردی کے باعث کوہ سفید کے دیہاتوں میں پائپ لائنز جم گئی ہیں ، جس  سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دو دنوں سے بجلی کا نظام بھی شدید طور پر متاثر ہو چکا ہے اور سیاح مختلف علاقوں میں سیلفی بناتے نظر آرہے ہیں۔

سورس: وی این ایس، پاراچنار