اوکاڑہ،09جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء خورد و نوش کی معیاری اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کو ممکن بنانا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبزی منڈی ، مرغاماکیٹ، بیف اور مٹن مارکیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کوالٹی اور ہر دکان پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے بھی چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کریانہ سٹورز پر آٹا و چینی کی دستیابی بارے دریافت کیا اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت کھوکھر ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ











