اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بدھ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمٰن تگڑے ہوجائیں لیبیا سے جو فنڈنگ لی ہے اسکا بھی جواب دینا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے مان لیا کہ انہوں نے خود،زرداری اور نواز شریف نے کرپشن کی ہے، ا ب فضل الرحمان تگڑے ہوجائیں لیبیا سے جو فنڈنگ لی ہے اس کا بھی جواب دینا پڑے گا۔











