اسلام آباد،17 جنوری(اے پی پی ):فیصل آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے 8 رکن وفد نے پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار سے آگاہ کیاگیا۔
وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی اور پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔