اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیرکو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی اصلاحات پیکج آرڈیننس کے ذریعے لاگو نہیں کیا جا رہا، پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
حکومت قانونی اصلاحات پارلیمنٹ میں لا رہی ہے، یہ کہنادرست نہیں کہ احتساب کا عمل ناکام ہو ا ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے لوگوں کا احتساب کیا گیا، اگر احتساب کا عمل ناکام ہو تا تو ملک کا سابق وزیراعظم مفرور نہ ہوتا، عدالتی اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے، آزادعدلیہ کی آزادی میں حکومت کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی، ملکی معیشت کی بہتری کے لئے دنیا کے بڑے بڑے ادارے گواہی دے رہے ہیں، صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے ملک کاہر شہری بلاامتیاز 10 لاکھ روپے تک علاج معالجے کی سہولت سے استفادہ کرسکتا ہے











