قومی ادارہ صحت کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا تقریب سے خطاب

5

لاہور, جنوری 21(اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے لاہور میں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہم ملک کے چاروں صوبوں کے 70 مخصوص اضلاع میں 24 جنوری سے شروع ہورہی ہے۔ اس مہم میں پانچ سال تک کے 22.4ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے تاہم پولیو کے لیے حساس قرار دیئے جانے والے خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں 17 جنوری سے مہم کا آغاز کردیا گیا تھا۔