لاہور،12جنوری (اے پی پی): احساس لباس پروگرام کے تحت پناہ گاہوں میں موجود غرباء میں گرم لباس تقسیم کرنے کی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے جناح ہسپتال پناہ گاہ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ تینوں پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 198 افراد میں جیکٹس اور سویٹر کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے جناح ہسپتال پناہ گاہ کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا اور مقیم افراد میں سویٹر اور جیکٹس کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ میں بزرگ اور معذور افراد میں جیکٹس اور سویٹر کی تقسیم کو یقینی بنایا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا ، پناہ گاہ میں مقیم افراد کو جیکٹس اور سویٹر تقسیم کئے۔
ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پناہ گاہوں میں جیکٹس اور سویٹر کی تقسیم کا مقصد ضرورت مند افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر گرم کپڑوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ لاہور کی 13 پناہ گاہوں میں احساس لباس سٹال لگائے گئے ہیں











