لاہور 26جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی سربراہی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں طے کیا گیا آج سے شہر میں ہفتۂ صفائی کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی مارکیٹس ، پارکس ،پبلک مقامات اور چھوٹی بڑی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کے لئے اضافی وسائل استعمال کرے گی مسائل کا شکار علاقوں اور گندگی کے پوائنٹس پر زیادہ فوکس کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی پک اپس اور منی ڈمپرز کو بھی استعمال میں لائے گی اور متفرق ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنایا جائے گاڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہفتہ بھر صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تحصیل سٹی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیں گے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ، شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار جائزہ لیں گے رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نگرانی کریں گے کینٹ کے ایریاز کی مانیٹرنگ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نگرانی کریں گے جبکہ سب رجسٹرارز بھی فیلڈ میں موجود ہوں گے اور 09سب رجسٹرارز کی نو مختلف زونز کی سطح پر ڈیوٹیاں لگا دی گئیں شوکت سندھو سب رجسٹرار راوی زون میں زونل مینجر سعد طلال کے کام کو مانیٹر کریں گے حافظ عمران نصیر سب رجسٹرار داتا زون زونل مینجرز رانا معاذ اور محمد عباس کے کام کو مانیٹر کریں گےفیضان دلاور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی زون میں مس فوزیہ کے کام کو مانیٹر کریں گے شفیق احمد سب رجسٹرار گلبرگ زون کے چودھری عاصم اور حرا نواز کے کام کو مانیٹر کریں گے چودھری اشفاق خان سب رجسٹرار سمن آباد ٹاؤن میں محسن صبور کے کام کو مانیٹر کریں گے فرح دیبا سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن میں زونل مینجر سمیرا کے کام کو مانیٹر کریں گے منور حسین سب رجسٹرار شالیمار ٹاؤن زونل مینجررائے شاہد کے کام کو مانیٹر کریں گے مرتضیٰ ملک سب رجسٹرار علامہ اقبال زون میں زونل مینجر مریم سلیم، اسامہ سہیل اور عمر فراز کے کام کو مانیٹر کریں گے جبکہ میاں ظہور سب رجسٹرار نشتر زون زونل کی مریم کیانی، رضوان سعید اور اسامہ سہیل کے کام کو مانیٹر کریں گے علاوہ ازیں اعلی افسران بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے اضافی ریسورس کی تعیناتی، مسائل کا شکار ایریاز، مینوئل سویپنگ، آپریشنل گاڑیوں اور ڈمپنگ سائٹس کے بارے میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو رپورٹ کریں گے۔
Home National District News لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کا فیصلہ،ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ صفائی کا آغاز...











