چنیوٹ؛ شہری حدود میں قائم غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

30

چنیوٹ،26 جنوری (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا شہری حدود میں قائم غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں  کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،جس میں غیر قانونی باڑوں کا خاتمہ کروایا جا رہا ہے اور سامان کو بھی قبضہ میں لے کر باڑوں کو سیل کیا رہا ہے۔

میونسپل کمیٹی کا عملہ، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، ملازمین اور پولیس کی نفری بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔شہری حدور میں قائم اب تک 209 باڑوں کو خالی کروا کر سیل کیا جا چکا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید نذارت علی کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی باڑوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔  انہوں نے شہریوں سے بھی ایم سی کے عملہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے تا کہ شہر کی صفائی ستھرائی  کے حوالے سے جاری مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔