مری؛ اسسٹنٹ کمشنر وقاص سکندری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ، پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

48

مری ،24 جنوری (اے پی پی ):نو تعینات  اسسٹنٹ کمشنر  وقاص سکندری  نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا  اور  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی کے ہمراہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تا کہ ملک سے پولیو  جیسے موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی نے بتایا کہ موجودہ مہم میں 37970 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جائیں گے اور اس کیلئے 20 فکس ٹیمیں 15 ٹرانزٹ ٹیمیں جبکہ 290 موبائل ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔